ابنا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے منگل کو ایک بیان میں عراق میں تیس اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات عراق میں جمہوری تبدیلی کے راستے میں بہت بڑا معیار ہے اور اس ملک میں امن و سلامتی قائم کرنے میں بہت بڑا کردار ادا کرے گا۔
بان کی مون نے عراق کے آزاد الیکشن کمیشن کی وسیع کامیابی اور معینہ وقت کے اندر قومی اصولوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق انتخابات منعقد کرانے کی صلاحیت کی تعریف کی.
انہوں نے عراق میں سیاستدانوں، امیدواروں اور انتخاباتی عملے کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی لہر کی تنقید کرتے ہوئے ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی ظاہر کی۔
.......
/169